Monday, 17th August, 2026
»»
خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ03؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 26؍جون 2026ء الفضل ڈائجسٹ ایمان میں تازگی الفضل ڈائجسٹ محترم صوفی منظور احمد صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ03؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 26؍جون 2026ء الفضل ڈائجسٹ ایمان میں تازگی الفضل ڈائجسٹ محترم صوفی منظور احمد صاحب
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

علاج درد دل تم ہو ہمارے دلرُبا تم ہو … مناجات

September 15, 2022 2 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 16؍ ستمبر 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اکتوبر 2013ء میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی نظم ’’مناجات‘‘ شاملِ اشاعت ہے۔ اس خوبصورت نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

علاج درد دل تم ہو ہمارے دلرُبا تم ہو
تمہارا مدّعا ہم ہیں ہمارا مدّعا تم ہو
مری خوشبو ، مرا نغمہ ، مرے دل کی غذا تم ہو
مری لذّت ، مری راحت ، مری جنّت شہا تم ہو
مرے دلبر ، مرے دلدار ، گنجِ بےبہا تم ہو
صنم تو سب ہی ناقص ہیں فقط کامل خدا تم ہو
مرے ہر درد کی، دکھ کی ، مصیبت کی دوا تم ہو
رجا تم ہو ، غنا تم ہو ، شفا تم ہو ، رضا تم ہو
مرا دن تم سے جگمگ ہے ، مری شب تم سے ہے جھم جھم
مرے شمس الضحیٰ تم ہو ، مرے بدرالدجیٰ تم ہو
تمہی مخفی ہو ہر لَے میں ، تمہی ظاہر ہو ہر لَے میں
ازل کی ابتدا تم ہو ، ابد کی انتہا تم ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *