Tuesday, 18th August, 2026
»»
خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 31؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 24؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ03؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 26؍جون 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 31؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 24؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 17؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ10؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ03؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 26؍جون 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

محترم ملک حسن خان ریحان صاحب

March 27, 2019 2 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جون 2002ء میں مکرم ملک حسن خان ریحان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے آپ کے پوتے مکرم بشیر احمد ریحان صاحب ایڈووکیٹ رقمطراز ہیں کہ ہمارے خاندان میں سب سے پہلے آپ نے قبول احمدیت کی سعادت پائی۔
آپ پرائمری پاس تھے اور پولیس میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے۔ جب ایک سینئر کے بارہ میں آپ کو علم ہوا کہ وہ احمدی ہیں تو آپ اُن سے درشت کلامی سے پیش آتے لیکن وہ جواباً ہمیشہ حسن سلوک کیا کرتے۔ یہی ادا آخر آپ کو بھی احمدیت میں کھینچ لائی۔ پہلے حضرت مسیح موعودؑ کی چند کتب کا مطالعہ کیا، پھر بیعت کا خط لکھ دیا اور جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے دست مبارک پر بھی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ اگرچہ برادری نے آخر تک بہت دباؤ ڈالا اور کئی بار نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن آپ ہمیشہ ثابت قدم رہے۔
قبول احمدیت کے بعد آپ دنیا طلبی سے بالکل کنارہ کش ہوگئے اور ہر بُری عادت حتی کہ حقہ وغیرہ بھی پینا چھوڑ دیا۔ یہ افسوس ہمیشہ رہا کہ حضرت مسیح موعودؑ کا زمانہ دیکھنے کے باوجود کیوں حضورؑ کی دستی بیعت سے محروم رہا۔ پنشن پانے کے بعد اپنے آبائی مسکن چھنی تاجہ ریحان (تحصیل بھلوال) آگئے اور جب آپ کے بیٹے مکرم ملک ولایت خان ریحان صاحب نے تحریک جدید میں ملازمت کی تو آپ بھی ربوہ منتقل ہوگئے۔
جب آپ گاؤں میں تھے تو روزانہ الفضل اخبار لے کر گھوڑے پر سوار ہوکر نکل جاتے اور جگہ جگہ لوگوں کو اخبار سناتے۔ آپ کی کوششوں سے قریبی علاقوں میں دو جماعتیں بھی قائم ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *