نہ روک راہ میں مولا! شتاب جانے دے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 4؍مارچ 2024ء)
لجنہ اماءاللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘برائے2013ء نمبر1 میں حضرت سیّدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کا درج ذیل منظوم کلام شامل اشاعت ہے:

نہ روک راہ میں مولا! شتاب جانے دے
کھلا تو ہے تری ’جنت کا باب‘ جانے دے
مجھے تُو دامن رحمت میں ڈھانپ لے یوں ہی
حساب مجھ سے نہ لے ’بے حساب ‘ جانے دے
سوال مجھ سے نہ کر اے مرے سمیع و بصیر
جواب مانگ نہ اے ’لاجواب‘ جانے دے
مرے گنہ تری بخشش سے بڑھ نہیں سکتے
ترے نثار حساب و کتاب جانے دے
تجھے قسم ترے ’ستار‘ نام کی پیارے
بروئے حشر سوال و جواب جانے دے
بلا قریب کہ یہ ’خاک‘ پاک ہو جائے
نہ کر یہاں مری مٹی خراب جانے دے
رفیق جاں مرے ، یار وفا شعار مرے
یہ آج پردہ دری کیسی؟ پردہ دار مرے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں