وہ اُن کے ہونٹ جو حرفِ دعا ہوئے ہم پر .. نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 14جنوری 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جولائی 2013ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم بعنوان ‘‘پیارے آقا کا اعجازِ دعا’’ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

وہ اُن کے ہونٹ جو حرفِ دعا ہوئے ہم پر
تو رحمتوں کے سبھی باب وا ہوئے ہم پر
ہمیں عطا ہوئیں دونوں جہان کی خوشیاں
خدا کے فضل یوں بے انتہا ہوئے ہم پر
ہمارے برسوں کے سوئے نصیب جاگ اُٹھے
پھر اس کے لطف و کرم بے بہا ہوئے ہم پر
ثمر تمام ملے ہم کو دین و دنیا کے
یہ ارمغان یوں سارے عطا ہوئے ہم پر
انہی کے عشق میں حاصل ہوا سکون و قرار
نزول خوشیوں کے سب سے سِوا ہوئے ہم پر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں