Saturday, 17th October, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ سیرت النبی ﷺ (صداقت و امانت) الفضل ڈائجسٹ آنحضور ﷺ کی طہارت و پاکیزگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 04؍ستمبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ سیرت النبی ﷺ (صداقت و امانت) الفضل ڈائجسٹ آنحضور ﷺ کی طہارت و پاکیزگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 25؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 18؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 11؍ستمبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 04؍ستمبر 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

وہ ذات نُور ہے ، اُس سے ہے کُل جہان کا نُور … نعت

October 6, 2022 • 15 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن سیرۃالنبیﷺ نمبر 6؍اکتوبر 2022ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 16؍دسمبر2013ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کا درج ذیل نعتیہ کلام شائع ہوا ہے:

وہ ذات نُور ہے ، اُس سے ہے کُل جہان کا نُور
زمیں کا ، چاند کا ، سورج کا ، آسمان کا نُور
کہاں نظر میں ہے طاقت کہ اُس کو دیکھ سکے
گمان و وہم سے بالا ہے اُس کی شان کا نُور
جب اُس نے چاہا کہ دکھلائے اپنا حُسن ہمیں
سمو دیا ہے محمدؐ میں اپنی جان کا نُور
ہر ایک حرف سے ظاہر ہے ذات والا صفات
قرآن پاک ہے رحمان کے بیان کا نُور
جہاں بھی حق و صداقت کے پھول روشن ہیں
روش روش پہ نمایاں ہے باغبان کا نُور
خدایا دل میں بسے صرف تیری ذات کا عشق
جھلکنے ہم سے لگے شاہِ دوجہانؐ کا نُور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *