کیا خوب ہَوا گُلشنِ احمد میں چلی ہے . نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 15 جولائی 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍نومبر 2013ء میں مکرم ظفر محمد ظفر صاحب کی وہ نظم شامل اشاعت ہے جو محترم فرزندعلی خان صاحب امام مسجد فضل لندن کی قادیان واپسی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہی گئی۔

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

کیا خوب ہَوا گُلشنِ احمد میں چلی ہے
جس سے کہ شگفتہ ہوئی ہر ایک کلی ہے
بچے ہوں کہ بوڑھے ہوں کہ ہوں مردِ توانا
ہر ایک کی کافور ہوئی مُردہ دلی ہے
ہاں کیوں نہ مسرّت ہو کہ اِک مردِ مجاہد
گفتار میں ، کردار میں اپنے جو ولی ہے
مغرب کہ جہاں باد ضلالت کی چلی ہے
مغرب کہ جہاں کفر ہے اور شرکِ جلی ہے
اُس خطے میں گاڑ آیا ہے اسلام کا پرچم
یہ بندۂ رحمٰن جو فرزندِ علی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں