یہ یوں ہی شیریں ثمر دیتا رہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 28جنوری 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جون 2013ء کا شمارہ اخبار کی ’’صدسالہ خصوصی اشاعت‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس اخبار میں مکرم عبدالصّمد قریشی صاحب کی ’’الفضل‘‘ کے حوالے سے درج ذیل دعائیہ نظم شامل اشاعت ہے:

یہ یوں ہی شیریں ثمر دیتا رہے
سب کو یہ لعل و گہر دیتا رہے
جن سے ملتی ہے حیاتِ جاوداں
ان بہاروں کی خبر دیتا رہے
یہ صداقت کی وراثت کا امیں
نُور کی روشن سحر دیتا رہے
ہم کو یہ جام مے لطف و سرور
خوب سے بھی خوب تر دیتا رہے
یہ یوں ہی زندہ رہے صدیوں تلک
سب کو پیاروں کی خبر دیتا رہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں