Tuesday, 17th November, 2026
»»
الفضل ڈائجسٹ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء الفضل ڈائجسٹ محترمہ سیّدہ فریدہ انور صاحبہ الفضل ڈائجسٹ مکرم ڈاکٹر مہدی علی بشیرالدین قمر صاحب خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 23؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 16؍اکتوبر 2026ء دیگر جرائد خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 09؍اکتوبر 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 02؍اکتوبر 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

گِلا ہے نہ شکایاتِ ستم ، ہم صبر کرتے ہیں – نظم

September 5, 2019 • 34 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23ستمبر 2011ء میں دنیا بھر میں احمدیوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے حوالے سے مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

گِلا ہے نہ شکایاتِ ستم ، ہم صبر کرتے ہیں
وقارِ صبر کی ہم کو قسم ، ہم صبر کرتے ہیں
سوا سو سال میں ہم پر جو گزری دشتِ غربت میں
ہے ورقِ جاں پہ اشکوں سے رقم ، ہم صبر کرتے ہیں
مورّخ جب ہمارے عہد کی تاریخ لکھے گا
تو خوں اُگلے گا کاغذ پر قلم ، ہم صبر کرتے ہیں
رضا محبوب کی اپنی رضا جب سے بنا لی ہے
اسی خواہش میں ہر خواہش ہے ضم ، ہم صبر کرتے ہیں
بہت جلتا ہے جب سینہ ، بہت جب دل سُلگتا ہے
تو کر دیتے ہیں سر سجدے میں خم ، ہم صبر کرتے ہیں
قناعت ہو سخاوت ہو کہ ضبط و بُردباری ہو
ہیں حرفِ صبر میں سارے بہم ، ہم صبر کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *