ہم ہیں کلامِ پاک پر ہر دَم جھکے ہوئے — نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، روزنامہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 2؍مارچ 2026ء)
رمضان المبارک کے حوالے سے مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی درج ذیل نظم روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جولائی 2014ء میں شامل اشاعت ہے:

ہم ہیں کلامِ پاک پر ہر دَم جھکے ہوئے
وردِ درود میں ہیں مسلسل لگے ہوئے
ماہِ صیام لایا جو گنتی کے چند روز
یوں اُڑ رہے ہیں گویا کہ پر ہوں لگے ہوئے
ربّ پہلے آسماں پہ ہے سائل کا منتظر
جود و سخا کے سارے خزانے کھلے ہوئے
ہوں باریاب ہم بھی کہ موسم ہے وصل کا
بخشش کے در ہیں فضل و کرم سے کھلے ہوئے
مالک! ہے در پہ عادی بھکارن کھڑی ہوئی
آنکھوں میں اشک دل میں ندامت لیے ہوئے
رمضان ایسے حال میں ہم سے وداع ہو
آغوش میں ہو رحمتِ باری لیے ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں