برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ . 10؍ڈاؤننگ سٹریٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 15 جولائی 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جولائی 2013ء میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے بارے میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔

سنٹرل لندن میں واقع ڈاؤننگ سٹریٹ کے مکان نمبر دس کو 1735ء سے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اس رہائش گاہ کے چاروں طرف کوئی خاص کرّوفر نظر نہیں آتا بلکہ اس کا دروازہ بھی ایسے فٹ پاتھ پر کھلتا ہے جس پر عام آدمی چلتے پھرتے ہیں۔
وزیراعظم انتخابات میں کامیابی کے فوراً بعد اس رہائش گاہ میں منتقل ہوجاتا ہے۔ جیسے ہی نئے وزیراعظم کی کار اس گھر کے دروازے کے سامنے ٹھہرتی ہے، سابق وزیراعظم پچھلے دروازے سے نکل کر روانہ ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر نئے اور پرانے وزرائے اعظم کی ملاقات نہیں ہوتی۔ اس کارروائی میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں