خدا سے عہد و پیماں کی علامت ہے مرا پردہ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2006ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم ’’میرا پردہ‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدا سے عہد و پیماں کی علامت ہے مرا پردہ
سمعنا اور اطعنا کی شہادت ہے مرا پردہ
مجھے قرآن کی آواز پر لبیک کہنا ہے
سو اِک شرط وفا ہے استقامت ہے مرا پردہ
محمدؐ کی غلامی پر فدا ہر ایک آزادی
مرے سرکارؐ کی جانب سے خلعت ہے مرا پردہ
زباں سے کیا کہوں مَیں آج کی آزاد عورت کو
سو اِک خاموش اظہار ملامت ہے مرا پردہ

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/QFNfM]

اپنا تبصرہ بھیجیں