قلبِ گداز و ذہنِ رسا تیرے ساتھ ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22مئی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم ثاقب زیروی صاحب کے کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

قلبِ گداز و ذہنِ رسا تیرے ساتھ ہے
تائید ایزدی کی ضیا تیرے ساتھ ہے
تجھ پر نثار کیفِ نگاہ و سرور دل
محبوب دو جہاں کی دعا تیرے ساتھ ہے
سینہ ترا امین ہے قرآں کے نُور کا
روحانیت کا آبِ بقا تیرے ساتھ ہے
اہلِ فرنگ دیکھ کے تجھ کو پکاریں گے
تُو ہے خدا کے ساتھ خدا تیرے ساتھ ہے

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/qdZIT]

اپنا تبصرہ بھیجیں