اشاعت اسلام کے لئے انتھک محنت

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ’’براہین احمدیہ‘‘ کی اشاعت کے ہر مرحلہ کی نگرانی ذاتی طور پر فرمایا کرتے تھے۔ پروف پر نظرِ ثانی کے لئے کئی کئی روز امرتسر میں قیام فرماتے اور اگر کوئی مسوّدہ بذریعہ ڈاک بھجوانا مقصود ہوتا تو رجسٹری کرواتے۔

براہین احمدیہ کی طباعت کا انتظام حضورؑ نے پادری رجب علی کے مطبع’’ سفیر ہند‘‘ میں فرمایا کیونکہ اختلاف مذہب کے باوجود پادری موصوف کو دلی شغف تھا کہ کام کی عمدگی اور خوبی میں کوئی کسر نہ رہ جائے اور حضرت اقدسؑ کا منشاء بھی یہی تھا۔ براہین احمدیہ کا حصہ اول پادری صاحب کے پریس میں چھپا لیکن حصہ دوم و سوم ایک اور پریس ’’ریاض ہند‘‘ میں طبع ہوئے گو نام ’’سفیر ہند‘‘ کا ہی لکھا گیا اور اس کے بعد چونکہ پادری صاحب پیشگی روپیہ لینے کے باوجود روپے کا مزید مطالبہ کرنے اور کام کو معرضِ التواء میں ڈالنے لگے تھے اس لئے حضورؑ نے آئندہ ’’ریاض ہند‘‘ پریس کو ہی طباعت کا کام دینا شروع کردیا جس کے پرنٹر حضرت شیخ نور احمد صاحب رضی اللہ عنہ تھے۔
تاریخ احمدیت کا یہ ورق روزنامہ ’’الفضل‘‘ 14 جون 1995ء کی زینت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں