اطاعت میں محمدؐ کی مسیحائے زماں آیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مارچ 2011ء میں مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’دولتِ ایمان‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اطاعت میں محمدؐ کی مسیحائے زماں آیا
خدا کے فضل و رحمت کا جہاں میں اِک نشاں آیا
ہوئی معدوم جس سے ظلمتِ ادیانِ باطل سب
وہ تنویر مجسّم ماہ کامل ضَوفشاں آیا
رہی ہیں منتظر اقوامِ عالم مدّتوں جس کی
وہ مہدی ، وہ کرشنا ، وہ مسیحا ، قادیاں آیا
ثریّا سے ہے لایا پھر زمیں پر دولتِ ایماں
وہ ’’رجل فارسی‘‘ جس کا نوشتوں میں بیاں آیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں