حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی ایک اہم نصیحت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 1996ء میں ’’تاریخ احمدیت‘‘ کے حوالہ سے حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خان صاحب کے پہلے سفر انگلستان کا ذکر منقول ہے۔
سفر سے قبل جب آپؓ حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضورؓ نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ لندن دنیا کی زیب و زینت اور جاذب نظر مناظر کے لحاظ سے مصر سے بھی بڑھ کرسنا جاتا ہے۔ آپ ہر صبح سورہ یوسف کی تلاوت کر لینا، اس سے بہت فائدہ ہو گا۔ دوسرے کسی شہر میں سب شریر نہیں ہوتے شرفاء بھی ہوتے ہیں اس لئے تعلقات کے لئے شرفاء کا انتخاب مفید رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں