خدائے پاک رحماں کا یہ ہم پہ کتنا احساں ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خدائے پاک رحماں کا یہ ہم پہ کتنا احساں ہے
عطا کی ہم کو وہ تعلیم جس کا نام قرآں ہے
اگر آتا نہ یہ قرآں بھٹک جاتے سبھی انساں
ہمارے واسطے لا ریب، یہ شمع فروزاں ہے
ہدایت ہے خداوندی یہ پیغام الٰہی ہے
ہمارا یہ عقیدہ ہے ہمارا اس پہ ایماں ہے

خواجہ عبدالمومن صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں