رہ میں خُلدِ بریں آ جائے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍ستمبر 2012ء میں مکرم منور احمد کنڈے صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

رہ میں خُلدِ بریں آ جائے
کاش وہ آج یہیں آ جائے
جھلملاتے ہیں ستارے کب سے
اب تو وہ ماہِ جبیں آ جائے
بے سبب دل کو دُکھانے والو
زلزلہ پھر نہ کہیں آ جائے
شعر کہنے کا ہو مقصد پورا
اس کو گر میرا یقیں آ جائے
منتظر سب ہیں منورؔ گھر میں
لَوٹ کر اب تو مکیں آجائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں