زمیں پہ خدا کی ہے رحمت خلافت – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12 مئی 2012ء میں خلافت جوبلی کے حوالہ سے کہی گئی مکرم محمد اسلم صابر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

زمیں پہ خدا کی ہے رحمت خلافت
تحفّظِ دیں کی ضمانت خلافت
کرو دل سے اے مومنو! شکرِ ایزد
امیں تم ۔ خدا کی امانت خلافت

خدا کا جماعت پہ ہے فضل بھاری
تسلسل خلافت کا ہے اس میں جاری
ہے لرزہ بر اندام مخلوق ساری
خلافت سے ہے اِک سکوں ہم پہ طاری

قبولِ دعا ہے جمالِ خلافت
عدو کی ہلاکت ، جلالِ خلافت
نظامِ جماعت کمالِ خلافت
ہے فوز و فلاح بس مآلِ خلافت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں