Saturday, 29th August, 2026
»»
ھوالشافی بارہ سال پرانا لفافہ اور ادھوری زندگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 07؍اگست2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضرتﷺ کی غیرمسلموں سے حسین معاشرت دیگر جرائد دریچۂ راہنمائی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 31؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 24؍جولائی 2026ء ھوالشافی بارہ سال پرانا لفافہ اور ادھوری زندگی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 07؍اگست2026ء الفضل ڈائجسٹ آنحضرتﷺ کی غیرمسلموں سے حسین معاشرت دیگر جرائد دریچۂ راہنمائی خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ 31؍جولائی 2026ء خطبات جمعہ و عیدین خطبہ جمعہ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 24؍جولائی 2026ء
««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

زندگی دیتا ہے ہم کو مسکرانا آپ کا – حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی مدح میں

March 10, 2019 5 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مئی 2001ء کی زینت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی مدح میں کہی گئی ہے- اس نظم میں سے چند اشعارہدیہ قارئین ہیں:

زندگی دیتا ہے ہم کو مسکرانا آپ کا
غم بھلاتا ہے ہمیں منبر پہ آنا آپ کا
ہم کو سو جاں سے ہے پیارا آستانہ آپ کا
دیکھنا ہے آپ کو گویا کہ پانا آپ کا

آپ ہی تو زندگی ہیں زندگی کی شان ہیں
میرے دل کی سلطنت کے آپ ہی سلطان ہیں
تلخیٔ حالات میں اِک آپ اطمینان ہیں
کیا ہوا جو اب دیارِ غار کے مہمان ہیں

عدل کے جاری کرے گی سلسلے اگلی صدی
امن کی برسات میں پھولے پھلے اگلی صدی
مندمل کر دے گی سارے آبلے اگلی صدی
دیکھنی ہے آپ کے سایہ تلے اگلی صدی

پیار ہے تجھ سے محبت کی قسم کھاتے ہیں ہم
فخر ہے اس رشتہ خاطر پہ اِتراتے ہیں ہم
حکم دیں ہم کو تو سر کے بل چلے آتے ہیں ہم
دیکھ لیں جو آپ کو تو سیر ہو جاتے ہیں ہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *