بارہ سال پرانا لفافہ اور ادھوری زندگی

بارہ سال پرانا ایک بریف کیس کھولا تو اندر سے ایک خاکی لفافہ نظر آیا۔ اس کے اوپر میرا نام لکھا ہوا تھا، شاید میرے ہی کسی رشتہ دار نے لکھا ہوگا۔ لفافہ دیکھتے ہی اچانک یاد آیا کہ یہ تو وہی لفافہ تھا جس میں میری ٹکٹ رکھی ہوئی تھی، اور اسی ٹکٹ کے ذریعے میں برطانیہ آیا تھا۔

گھر والوں نے کتنی محبتوں، کتنے ارمانوں اور کتنی ہی خواہشوں کے ساتھ وہ ٹکٹ خرید کر مجھے باہر بھیجا تھا۔ اُس وقت شاید کسی نے نہیں سوچا ہوگا کہ دیکھتے ہی دیکھتے بارہ سال گزر جائیں گے۔
آج بارہ سال بعد میں اسی زندگی میں ایک گھر کے اندر اکیلا بیٹھا ہوں۔ تنہائی کبھی کبھی اس طرح کاٹنے کو دوڑتی ہے کہ انسان اپنے ہی خیالوں سے گھبرا جاتا ہے۔ کوئی شریکِ حیات نہیں، کوئی اپنا پاس بیٹھنے والا نہیں۔ صبح سے شام تک اپنے چھوٹے بڑے سارے کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں۔
یہاں آ کر مضبوط سے مضبوط انسان بھی اندر سے ٹوٹ جاتا ہے۔ آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، مگر وہ انہیں چھپا لیتا ہے۔ اپنے دکھ اور درد کو کام میں چھپا لیتا ہے اور خود کو مسلسل مصروف رکھتا ہے۔
علامات اور متعلقہ باخ فلاور ریمیڈیز
* تنہائی اور کسی ساتھی کی شدید خواہش — Heather / Water Violet
* ماضی اور گزری ہوئی زندگی کے بارے میں سوچتے رہنا — Honeysuckle
* اداسی اور نااُمیدی — Gentian / Gorse
* دل کا دکھ اور جذباتی صدمہ — Star of Bethlehem
* اپنے آپ کو کام میں مصروف رکھ کر جذبات چھپانا — Agrimony
* زندگی میں بڑی تبدیلی اور نئے حالات سے مطابقت — Walnut
* اندرونی تھکن اور زندگی سے بوجھل پن — Olive

Leave a Reply