’’سیرت سیّد خیرالوریٰ ﷺ ‘‘ کے حوالے سے چند خصوصی اشاعتیں

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء)

دورِحاضر میں دشمنانِ اسلام کی طرف سے سوچی سمجھی سازش کے تحت حضرت سیّدالانبیاء محمدمصطفیٰ ﷺ کی پاکیزہ ذات کو ہرزہ سرائی اور تمسخر کا بیجا نشانہ بناکر ہتکِ رسولؐ کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدیوں کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ
’’ہمارے دل اس فعل پر چھلنی ہیں۔ ہمارے جگر کٹ رہے ہیں۔ ہم خداتعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ ان ظالموں سے بدلہ لے۔ انہیں وہ عبرت کا نشان بنائے جو رہتی دنیا تک مثال بن جائے۔‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودۂ21ستمبر 2012ء)
حضورانور نے مزید فرمایا کہ
’’دنیا کے سامنے ہم نے آنحضرت ﷺ کی سیرت کے خوبصورت پہلوؤں کو رکھنا ہے، یہ ہمارا کام ہے اور اس کو ہمیں بہرحال ایک کوشش کرکے سرانجام دینا چاہیے، آج یہ کام ایک لگن کے ساتھ صرف جماعت احمدیہ ہی کرسکتی ہے۔‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودۂ28ستمبر 2012ء)
چنانچہ خود حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ نے متعدد خطبات اور خطابات کے ذریعے آنحضور ﷺ کے محاسن کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے آپؐ کی ذات اقدس پر کیے جانے والے لغو اعتراضات کا ردّ فرمایا۔ نیز حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تحریک پر لبّیک کہتے ہوئے دنیابھر میں متعدد اخبارات و رسائل نے سیرۃالنبیﷺ کے حوالے سے خصوصی نمبر شائع کیے جن میں تین صد سے زائد صفحات پر مشتمل ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر دسمبر 2012ء، ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2012ء، ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون جولائی 2012ء اور سہ ماہی ’’الناصر‘‘ جرمنی اکتوبر تا دسمبر 2012ء بھی شامل ہیں۔ آئندہ چند اشاعتوں میں ان خصوصی اشاعتوں کے حوالے سے انتخاب ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بنایا جائے گا۔ انشاء اللہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں