قرآن زمانے کی ہدایت کے لئے ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

قرآن زمانے کی ہدایت کے لئے ہے
اللہ کی عظمت کی شہادت کے لئے ہے
جو صاحبِ ایمان ہے دیوانہ ہے اس کا
یہ باعث تزئین عبادت کے لئے ہے
ہم کتنے بھی ڈوبے ہوں غم و رنج و الم میں
قرآن دل و جاں کی سکینت کے لئے ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں