مکرم رانا اقبال الدین صاحب

روزنامہ الفضل ربوہ 7 جون2012ء میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مکرم رانا اقبال الدین صاحب ولد مکرم سراج الدین صاحب 30مئی 2012ء کو وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے۔
آپ نے حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی تحریک پر پاکستان ایئرفورس کی تیرہ سالہ ملازمت چھوڑ کر زندگی وقف کردی تھی۔ 2007ء میں جلسہ سالانہ یوکے میں بطور نمائندہ شامل ہوئے۔ نائب آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ روزنامہ الفضل کے آڈیٹر بھی رہے۔ اس کے علاوہ بھی جماعتی ڈیوٹیوں کے لئے ہر وقت تیار رہتے۔ نہایت ملنسار، سادہ طبیعت اور درویش صفت انسان تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں