میرا دین و ایماں خلافت میں پنہاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 دسمبر 2011ء میں مکرم محمود انور صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

میرا دین و ایماں خلافت میں پنہاں
ہے تمکینِ دیں اس صداقت میں پنہاں
ہے اِس دورِ نخوت ہوا و ہوس میں
اک آبِ حیات اس حلاوت میں پنہاں
کروں پیش تحفہ میں ، مَیں نقد جاں کو
ہے حکم دعا جس اطاعت میں پنہاں
ترقی کے سارے قرینے ہیں محمودؔ
ہمارے عدو کی عداوت میں پنہاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں