چاند کے ساتھ نظریں ملاتے ہوئے … نظم

May 30, 2022 4 مناظر الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 31 مئی 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2013ء میں مکرم طاہر احمد صدیقی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چاند کے ساتھ نظریں ملاتے ہوئے
آسمانوں پہ پینگیں چڑھاتے ہوئے
ساتھ مسرورؔ کے ہم چلے آئے ہیں
صبح نَو کو خبر یہ سناتے ہوئے
اب رکیں گے نہیں یہ قدم دوستو
دم بدم منزلوں کو بڑھاتے ہوئے
یوں خلافت سروں پہ ہے سایہ فگن
دھوپ چھاؤں میں ہم کو بچاتے ہوئے
یہ اسی کی دعاؤں کا ہے معجزہ
چل رہے ہیں جو صبر آزماتے ہوئے
رنگ لائے گی اب مردِ حق کی دعا
عرش پر شورِ محشر مچاتے ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *