سابق کپتان اولمپیئن وسیم احمد (تمغۂ امتیاز)

November 6, 2026 • 10 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل …؍نومبر2026ء)

نیشنل ہاکی کپتان وسیم احمد

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن وسیم احمد صاحب ابن مکرم نوراحمد صاحب آف وہاڑی کو حکومت پاکستان کی جانب سے مورخہ 23؍مارچ 2014ء کو اعلیٰ سول ایوارڈ تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ 37؍سالہ اولمپیئن نے اپنے سترہ سالہ انٹرنیشنل ہاکی کیریئر میں 410؍بین الاقوامی میچز کھیلے۔ انہوں نے تین مرتبہ اولمپکس، بارہ مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی، چار مرتبہ ورلڈکپ اور چار مرتبہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کی سرکردگی میں قومی ہاکی ٹیم نے ایک مرتبہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ بھی حاصل کیا۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے کُل چالیس گول سکور کیے۔
یہ خبر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اپریل 2014ء میں مکرم سیّد شاہد احمد شاہ صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *