ہم بھی دلبر کی پیاری صحبت میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17ستمبر 2011ء میں مکرم مبارک طاہر صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

ہم بھی دلبر کی پیاری صحبت میں
چند لمحے گزار آئے ہیں
دیکھ کر ان کا چہرۂ روشن
زنگ دل کا اتار آئے ہیں
صبح دیکھا ہے ، شام بھی دیکھا
خوش بہت ، مشکبار آئے ہیں
دست بوسی ، معانقے بھی ہوئے
عاقبت یوں سنوار آئے ہیں
خوش نصیبی ہے آپ کی طاہرؔ
کر کے دیدارِ یار آئے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں