Wednesday, 21st October, 2026
»» ««
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

عظمتِ کردگار باقی ہے – نظم

September 24, 2021 • 18 مناظر • الفضل ڈائجسٹ

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 24؍ستمبر 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مارچ 2013ء میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عظمتِ کردگار باقی ہے
وقت کا شہر یار باقی ہے
زادِ راہ پاس کچھ نہیں اپنے
اِک شبِ بے قرار باقی ہے
گرد ، دل کی مَیں جھاڑتی ہی رہی
دل کے اندر غبار باقی ہے
اپنے دامن کے داغ دھوتی رہی
بس دلِ داغدار باقی ہے
تیرے قدموں میں مَیں جگہ پاؤں
خواہشِ قربِ یار باقی ہے
تُو شفاعت کرے بروزِ حشر
اس دعا پر مدار باقی ہے
عمرِ ناپائیدار بِیت چلی
موت کا انتظار باقی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *