ارمان اور حقیقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل میں انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ کے حوالہ سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے چند لیکچرز کا شہزاد احمد کے قلم سے اردو ترجمہ ’’ارمان اور حقیقت‘‘ کے نام سے شائع ہوا ہے۔ یہ مضامین 1983ء میں شائع ہونے والی ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی کتاب Ideals and Realities سے منتخب کئے گئے ہیں جس کے تین ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ اردو میں اس کتاب کا دیباچہ ڈاکٹر صاحب نے خود لکھا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اردو زبان پر انہیں کتنا عبور حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں