ایڈیسن

عظیم موجد اور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن 1847ء میں امریکہ کی ریاست Ohio میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی ان کا تخلیقاتی رجحان ظاہر ہونے لگا اور اپنی وفات تک جو اگست 1831ء میں 84 سال کی عمر میں ہوئی ان کی ایجادات کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز تھی۔

1878ء میں انہوں نے بلب کی ایجاد پر غور شروع کیا اور کئی ماہ تک نو ہزار سے زائد تجربات کرنے کے بعد وہ ایسا دیرپا بلب ایجاد کرنے میں کامیاب ہوسکے جس کا پہلا مظاہرہ 1880ء میں کیا گیا۔ نیویارک پہلا شہر تھا جسے ایڈیسن کی اس عظیم ایجاد سے فائدہ ہوا۔ یہاں ایڈیسن نے ایک ہزار عمارتوں کو بجلی مہیا کرنے کے لئے 75 مربع کلومیٹر کے علاقہ میں تاریں بچھوائیں اور ایک پاورسٹیشن قائم کیا اور اس طرح 1882ء میں بجلی کی سپلائی شروع ہوئی۔
ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ستمبر 1995ء میں یہ مضمون مکرم عبدالاعلی صاحب کے قلم سے شاملِ اشاعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں