تمہاری ایک جھلک جب کبھی نظر آئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرم محمودالحسن صاحب کی ایک غزل سے انتخاب پیش ہے:

تمہاری ایک جھلک جب کبھی نظر آئی
زمیں سے تا بہ فلک روشنی نظر آئی
ہے بے شمار تصنّع نگارخانوں میں
دیارِ حسن میں اِک سادگی نظر آئی
مرے رسولؐ کا یہ بھی تو اک کرشمہ ہے
خدا کی ذات جو دیکھی نہ تھی نظر آئی

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/Q3dxH]

اپنا تبصرہ بھیجیں