تیرے کوچے میں بکھر جاؤں اگر! – نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 27؍جولائی تا 12؍اگست 2021ء – سالانہ نمبر)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 18؍مارچ 2013ء میں مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
تیرے کوچے میں بکھر جاؤں اگر!
حادثہ اِک یہ بھی کر جاؤں اگر!
مَیں ترا ہی عکس ہوں لیکن ترے
پاس سے ہوکر گزر جاؤں اگر!
کیوں بُلا بھیجا تھا اتنے پیار سے
اب کبھی واپس نہ گھر جاؤں اگر!
تجھ سے ملنا تو انوکھی بات ہے
خود سے مل کر بھی مُکر جاؤں اگر!
کوئی سمجھے گا نہ اب میری زباں
لَوٹ کر بارِ دگر جاؤں اگر!
عقل کے میدان میں کھاکر شکست
عشق کی بازی بھی ہر جاؤں اگر!