خطۂ لاہور تیرے جان نثاروں کو سلام – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر 2011ء میں مکرم افضال ربانی صاحب کی شہدائے لاہور کے حوالے سے کہی جانے والی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

خطۂ لاہور تیرے جان نثاروں کو سلام
غازیوں کو عابدوں کو میرے پیاروں کو سلام
خون کی بہتی ہوئی ان آبشاروں کو سلام
احمد مختار تیرے فوج داروں کو سلام
باغِ احمدؑ سے قضا جو پھول چُن کر لے گئی
ان منیروں ، ان بصیروں ، چاند تاروں کو سلام
اشک اپنے بہ رہے ہیں ہونٹ اپنے سی لیے
ضبط کے بندھن ہیں بھاری غم گساروں کو سلام
خون میں لت پت بدن ہیں ، لب پہ ہے صلّے علیٰ
ان وفاؤں ، ان اداؤں ، ان نظاروں کو سلام
سو رہے ہیں چاند تارے سرخ مٹی اوڑھ کر
ان زمینوں ، ان فضاؤں ، کوہساروں کو سلام

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/sN4Cy]

اپنا تبصرہ بھیجیں