خیال و خواب میں ہر دم تری تصویر دیکھیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2003ء کی زینت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی طویل نظم ’’عہد زریں‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خیال و خواب میں ہر دم تری تصویر دیکھیں گے
جو پھیلائی ہے تُو نے علم کی تنویر دیکھیں گے
کبھی تڑپیں گے ہم سن کر تری پُرجوش تقریریں
نگاہ شوق سے گاہے تری تحریر دیکھیں گے
لکھا جو نام دل پر وہ مٹایا جا نہیں سکتا
مِرا طاہر کبھی ہم سے بھلایا جا نہیں سکتا
نگاہوں سے چھپے گا تُو ، دلوں میں تیرا گھر ہوگا!
عجب تیرا سفر ہوگا ، عجب تیرا حضر ہوگا!

اپنا تبصرہ بھیجیں