سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍نومبر 2003ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ کے حوالہ سے مکرم محمد یونس خالد صاحب مربی سلسلہ اپنے مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ جب مَیں مربی بن کر سیرالیون گیا تو احمدیہ سیکنڈری سکول Daru کے پرنسپل مسٹر ایس کے موفورے تھے۔ انہوں نے بارہا بیان کیا کہ جب حضورؒ سیرالیون تشریف لائے تو افریقن لوگوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑتے تھے اور وہ ایک دوسرے سے کہتے تھے کہ یہ کوئی انسان ہے یا فرشتہ اترا ہے۔ مسٹر موفورے ہمیشہ یہ بات کہتے تو اُن کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں