قرب کا طالب رہا ، قربِ خدا کو پا لیا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 2003ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کی یاد میں کہی گئی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
قرب کا طالب رہا ، قربِ خدا کو پا لیا
بندۂ حق نے بسرعت مدعا کو پا لیا
زندگی کا لمحہ لمحہ وقف تھا جس کے لئے
جان کی بازی لگا کر اس خدا کو پا لیا
کون کہتا ہے کہ تُو موجود اب ہم میں نہیں
کام زندہ ہیں ترے ، تُو نے بقا کو پا لیا
زندۂ جاوید آقا ! رحمتیں تجھ پر مدام
جاکے بھی جانے نہ والے! برکتیں تجھ پر مدام