محترم خلیفہ منیرالدین احمد صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍ جولائی 1996ء کے شمارہ میں سکواڈرن لیڈر خلیفہ منیرالدین احمد شہید کے بارہ میں 1968ء میں قلمبند کئے جانے والے جان فریکر کے ایک مضمون کا اردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔
منیر شہید پاک فضائیہ کے مقبول ترین افسروں میں سے ایک تھے اور اپنی بے پناہ انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ حربی پروازوں کا بھی موقعہ نکال لیتے تھے۔ 11؍ستمبر 1965ء کو امرتسر کے راڈار کو تباہ کرنے کے کامیاب تاریخی عمل میں جس دستہ نے حصہ لیا، منیر بھی اس میں شامل ہوئے اور اپنی جان قربان کر دی۔ انہیں بعد از مرگ ’’ستارہ جرأت‘‘ سے نوازا گیا۔