محترم قاضی عبدالحمید صاحب
حضرت قاضی عبدالحمید صاحب 11 فروری 1899ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار سکول کے ذہین ترین طلباء میں ہوتا تھا چنانچہ درجہ چہارم سے بی۔اے آنرز اور پھر وکالت کے امتحان تک وظیفہ حاصل کیا۔ حضرت مصلح موعودؓ نے 1926ء میں انگریزی زبان میں ایک پندرہ روزہ رسالہ ’’سن رائز‘‘ جاری فرمایا اور محترم قاضی صاحب 1932ء میں اس وقت اس کے ایڈیٹر مقرر ہوئے جب رسالہ قادیان سے لاہور منتقل کیا گیا۔ آپ نے سالہا سال اس خدمت کو نبھایا۔ 1930ء میں آپ نے اپنی خدمات کشمیر کمیٹی کے سپرد کردیں اور مجاہدین کشمیر کے مقدمات کی پیروی بلامعاوضہ کرتے رہے۔ سلسلہ کی متعدد کتب کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ حضرت مصلح موعودؓ نے جلسہ سالانہ سلور جوبلی کے موقعہ پر آپ کے کام کی تعریف کی۔
محترم قاضی صاحب 1949ء سے 1975ء تک PLDکے بھی ایڈیٹر رہے جو قانون دانوں کے لئے شائع ہونے والا بہت اہم رسالہ ہے۔
آپ کا ذکر خیر محترم ڈاکٹر قاضی منور احمد صاحب کی کتاب ’’کرم الٰہی‘‘ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6 مارچ 1997ء میں منقول ہے۔