مسولینی ، اٹلی کے سابق وزیراعظم
سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے دورہ یورپ 1955ء کے دوران وزیر اعظم اٹلی مسولینی سے دو بار ملاقات کی۔ مسولینی حضورؓ سے بہت عزت اور تکریم سے پیش آئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 30؍اپریل 1995ء میں اس عظیم اطالوی راہنما کی خود نوشت سوانح حیات کے ابتدائی اوراق سے کچھ حصہ کا ترجمہ مکرم اکرام عمر صاحب نے پیش کیا ہے۔ مسولینی اپنے ابتدائی حالات بیان کرنے کے بعد کہتے ہیں ’’میں اپنی ازلی خود داری کے ماتحت سرگرم عمل رہا اور ذہنی انفرادیت قائم رکھی۔ زندگی کے مصائب نے مجھے تقویت دی اور میرے جذبات کو استوار کردیا کہ کس طرح زندگی بسر کرنی چاہئے … میری قابلیتیں اور ترقی مصائب اور تکلیفوں کا نتیجہ ہیں ، راستوں کی مسرتوں کا نتیجہ نہیں۔‘‘