نیم شبی کی آہ میں ، دھیان کی جلوہ گاہ میں – نظم
جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ احمدیہ گزٹ نومبر و دسمبر 2011ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:
نیم شبی کی آہ میں ، دھیان کی جلوہ گاہ میں
سجدے میں تھی جبیں مری ، حالِ دلِ تباہ میں
آپ کی بزمِ ناز میں ، مَیں بھی رہوں نیاز میں
عشق رہا ہے جس طرح حُسن کی بارگاہ میں
ایک ہجومِ شوق ہے ، ہر کوئی آپ پر فِدا
جان لئے ہتھیلی پر مَیں بھی کھڑا ہوں راہ میں
عالی مقام وہ مِرا ، ماہ تمام وہ مِرا
ایک ہجوم عجز و ناز میرے بادشاہ میں
نام کہاں ہے بندگی ، شرم ہے ساری زندگی
مَالِکِ یَوۡمِ الدِّیۡں مرے ، رکھیو مجھے پناہ میں