یادِ مصلح موعود از ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ 1997ء میں شائع شدہ محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی یادِ مصلح موعودؓ میں کہی گئی ایک نظم کے چند اشعار پیش کئے گئے ہیں:

وہ ایک سائبان تھا، وہ آہنی ستون تھا
دلوں کا رنگ و نور تھا۔ وہ روح کا سکون تھا
وہ ایک شخص ہم کو ایک کائنات دے گیا
وہ رنگِ کائنات کو نئی حیات دے گیا
وہ اک سنہرے راج کا غروب آفتاب تھا
مگر نظر کے سامنے نمود ماہتاب تھا
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/9MFDd]

اپنا تبصرہ بھیجیں