انتھک محنت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب حضورؒ کے حوالہ سے اپنی یادیں بیان کرتے ہوئے تحریرکرتے ہیں کہ حضورؒ کی عادت تھی کہ کسی بھی لمحہ کو ضائع نہیں ہونے دیتے تھے۔ ایک بار فرمایا کہ جب مَیں کام کرتے کرتے تھک جاتا ہوں تو آرام کرنے کے لئے کوئی دوسرا کام شروع کردیتا ہوں، کام کی نوعیت بدلنے سے بھی جسم کو آرام ملتا ہے اگرچہ کام کرنے کا سلسلہ پھر بھی جاری رہتا ہے۔ یہ بھی فرمایا کہ ایک وقت میں دو تین کام بیک وقت کرلیتا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں