آؤاپنے عہد کے مامور کی باتیں کریں – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2004ء میں شامل اشاعت محترم حکیم ماسٹر عبد الرحمن خاکی صاحب (مرحوم) کی ایک پرانی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عبدالرحمن خاکی صاحب

آؤاپنے عہد کے مامور کی باتیں کریں
وادیٔ ایمن میں بیٹھیں طُور کی باتیں کریں
خوف باطل کا نہ ہو اعلائے حق کی راہ میں
دار پر بھی حضرتِ منصور کی باتیں کریں
وہ جو تھا دستورِ دیں خیر القروں کے دور میں
گرچہ ہے سَیلِ حوادث رہزم تسکینِ دل
غم سے گذریں حضرتِ مسرور کی باتیں کریں
اک نگاہِ لطف کی ہے آرزو خاکیؔ مجھے
آپ ان سے طالبِ مہجور کی باتیں کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں