تُو نے دیکھی بزم درویشاں کی ہر تیرہ شبی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25جون 2007ء میں مکرم عبدالمنان صاحب کی ایک نظم بیاد حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب شائع ہوئی ہے۔ اِس نظم سے انتخاب پیش ہے:

تُو نے دیکھی بزم درویشاں کی ہر تیرہ شبی
تجھ سے روشن ہر چراغ خانۂ درویش بھی
مہدیٔ دوراں کے سینہ میں دھڑکتا تھا جو دل
تھی اُسی دل کی حرارت تیری خاکستر میں بھی
تُو نے کی کِشت وفا کی آبیاری اس طرح
کھل اٹھی ہر شاخِ نفرت پر محبت کی کلی
قادیاں! وہ پُورِ پُورِ مہدیٔ دوراں گیا
تیری گلیوں کے لئے تھی وقف جس کی زندگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں