زندگی کی کہانی چلی آپؐ سے – نعت

August 20, 2019 3 مناظر الفضل ڈائجسٹ

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی۔ اگست 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المجیب راشدؔ صاحب کے نعتیہ کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

زندگی کی کہانی چلی آپؐ سے
ساری دنیا کی صورت بنی آپؐ سے
وہ جو صدیوں کے اندھے تھے بینا ہوئے
بھولے بھٹکوں کو منزل ملی آپؐ سے
چشمۂ فیضِ صافی ہے ہر دم رواں
نطق میرا ، زباں ہے سبھی آپؐ سے
مَیں سخنور نہیں مَیں تو کچھ بھی نہیں
مجھ کو توفیقِ مدحت ملی آپؐ سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *