محترم عبدالوحید خان صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ربوہ اکتوبر 1996ء میں محترم عبدالوحید خان صاحب مرحوم مربی سلسلہ کا ذکر خیر ان کی ہمشیرہ محترمہ حمیدہ بشریٰ صاحبہ نے کیا ہے۔
آپ 27؍ دسمبر 1992ء کو صرف 26 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔ مرحوم بہت مخلص فدائی اور متوکل انسان تھے۔ گجرات کے ایک گاؤں میں جب مربی تھے تو مربی ہاؤس میں مرمت کی خاطر صرف مستری بلوایا اور خود مزدور کی جگہ کام کیا۔ اگر کوئی کہتا کہ مزدور بلوالیا ہوتا تو جواب دیتے کہ جب یہ کام مَیں خود کر سکتا ہوں تو مزدور کی کیا ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں