مہکا رہا ہے دل کو حرفِ گلاب اس کا

March 8, 2019 3 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍فروری 2000ء میں شائع ہونے والی مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:

مہکا رہا ہے دل کو حرفِ گلاب اس کا
سارے جہاں سے اچھا حسن خطاب اس کا
دل سے وہ بولتا ہے اور خوب بولتا ہے
دل میں اترتا جائے حرفِ خطاب اس کا
ہر لفظ معرفت میں اس کا ڈھلا ہوا ہے
قولِ صواب بھی ہے کارِ صواب اس کا
ہیں سیکھتے یہاں سے ہر رمز دلربائی
اہل جہاں کو مژدہ چہرہ کتاب اس کا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *