وہ بے کسوں کے غموں کا مرہم ہے ذکر جن کا دلوں کی شبنم – نعتیہ کلام

خدمت خلق کے حوالہ سے شائع ہونے والے روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے:

وہ بے کسوں کے غموں کا مرہم ہے ذکر جن کا دلوں کی شبنم
وہی تو ہیں ہادیٔ دو عالم، ہیں جن کی باتیں خدا کی باتیں
وہ خوبصورت، وہ خوب سیرت، وہ پیکرِ حلم اور مروّت
ہیں بدتریں دشمنوں کے لب پر بھی ان کے مہر و وفا کی باتیں
قدم قدم ان کی رہنمائی، جہاں جہاں ان کی روشنائی
فضا میں پھیلی ہوئی ہیں اب تک سکوتِ غارِ حرا کی باتیں

جناب ثاقب زیروی صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں