کون ہے نفرتوں میں محبت کدہ – نعتیہ کلام

October 9, 2019 10 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31مئی 2012ء میں مکرمہ ا۔ق۔خانم صاحبہ کا نعتیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

کون ہے نفرتوں میں محبت کدہ
مصطفی ۔ مصطفی ۔ مصطفی ۔ مصطفی ؐ
روشنی کے سفر میں ستارہ نبی
بحرِ ظلمات میں وہ کنارا نبی
اپنے مولیٰ کا سب سے وہ پیارا نبی
سیّد الانبیاء ، خاتم الانبیاء
مصطفی ۔ مصطفی ۔ مصطفی ۔ مصطفی ؐ
ہم نے جانیں لُٹائی ہیں ایمان پر
دکھ دیئے جا رہے ہیں ترے نام پر
شکر کیسے کریں ایسے انعام پر
کس عمل کی ہمارے بنے ہیں جزا
مصطفی ۔ مصطفی ۔ مصطفی ۔ مصطفی ؐ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *