میرے ایمان کا جزوِ اعظم
(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ …؍اگست 2026ء)
ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے ’’سیرت خیرالوریٰؐ نمبر‘‘ برائے نومبرودسمبر 2012ء سے مضامین کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:
’’مَیں نبیوں کی عزت اور حُرمت کرنا اپنے ایمان کا جزو سمجھتا ہوں لیکن نبی کریمؐ کی فضیلت کُل انبیاء علیہم السلام پر میرے ایمان کا جزوِ اعظم ہے اور میرے رگ و ریشہ میں ملی ہوئی بات ہے۔ یہ میرے اختیار میں نہیں کہ مَیں اس کو نکال دوں۔ بدنصیب اور آنکھ نہ رکھنے والا مخالف جو چاہے سو کہے۔ ہمارے نبی کریمﷺ نے وہ کام کیا ہے جو نہ الگ الگ اور نہ مل مِل کر کسی سے ہوسکتا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ ذَالِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآء۔‘‘
(ملفوظات جلداوّل صفحہ420)

Leave a Reply